لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔ ایس ایچ او باٹا پور نے واہگہ بارڈر کی سکیورٹی بارے بریف کیا۔ایس پی کینٹ نے واہگہ بارڈر ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سکیورٹی بارے الرٹ اور بریف کیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے واہگہ بارڈر پر وویمن کرکٹ ٹیمز کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا، سکیورٹی کیمروں کو چیک کیا۔