ملزمان او ایل ایکس سے کسٹمرز کو گھیر کر قیمتی موبائل وغیرہ چھین لیتے تھے،پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین رکنی گینگ شکیل عرف خلیفہ،اصطفی عرف افی اور کائنات عرف کائنی کوگرفتار کرلیا۔انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ کے مطابق ملزمان او ایل ایکس سے کسٹمرز کو گھیر کر قیمتی موبائل وغیرہ چھین لیتے تھے، ملزمان سے 2لاکھ روپے کی نقدی، ایل ای ڈی، سات موبائل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ملزمان سے 10 لاکھ روپے مالیت کا چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔