باپ کی 18سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی ،ملزم گرفتار

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) تحصیل عارفوالہ تھانہ احمد یار کے علاقہ فرید شاہ میں باپ نے اپنی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا یا اورفرارہوگیا،ملزم شعبان اپنی فیملی کے ہمراہ مقامی زمیندار کے ٹیوب ویل پر رہائش پذیر تھا،ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کے نوٹس پر احمد یار پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،تھانہ احمد یار پولیس نے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،متاثرہ لڑکی کے مطابق اسکا باپ گزشتہ 2 سال سے اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا،گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، ڈی پی او طارق ولایت نے اپنیموقف میں بتایا کہ باپ بیٹی جیسے مقدس رشتے کو پامال کرنے والے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔