بچی ہمسائے کے گھر کھیلنے کیلئے گئی تھی ،ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا
لاہور ( کرائم رپورٹر) اچھرہ کے علاقہ میں 9سالہ بچی کو ہمسائے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بچی ہمسائے کے گھر کھیلنے کیلئے گئی تھی جہاں ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کسی کو بتانے پر بچی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، والد حسنین کے دریافت کرنے پر متاثرہ بچی نے واقعہ کے متعلق بتایا، درخواست موصول ہونے پر ایس پی ماڈل ٹائون نے اے ایس پی گلبرگ کو سپیشل ٹاسک دیا تھا ،ایس ایچ او اچھرہ الیاس سندھو نے ٹیم کے ہمراہ فاضلیہ کالونی میں ملزم کو ٹریس کیا۔ ملزم فاروق کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون شہربانو نقوی نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔