سیف علی خان کے گھر پر حملے اور چوری کی کوشش سے متعلق تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس کو شک ہے کہ حملہ آور نے نہ صرف سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہو کر انہیں زخمی کیا، بلکہ شاہ رخ خان کی رہائش ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کی تھی۔پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ کیا اور مزید تحقیقات کے لیے اس واقعہ کا جائزہ لیا۔ 14 جنوری کو ’منت‘ کے قریب مشکوک حرکات دیکھی گئی تھیں، جس میں ایک شخص کو شاہ رخ خان کے گھر کے عقب میں ریسٹ ہاؤس کے قریب لوہے کی سیڑھی کے ذریعے احاطے کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔پولیس کا ماننا ہے کہ یہ وہی شخص ہو سکتا ہے جس نے سیف علی خان کے گھر پر حملہ کیا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس معاملے پر پولیس کی نگرانی میں کام جاری ہے۔