ویب ڈیسک: بھارتی بحریہ کا جدید ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہوگیا۔
یہ ڈرون گجرات کے پوربندر میں اپنی تجرباتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
ڈرون کی تفصیلات:
ہرمس 900 ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی اور جاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے خریدا گیا تھا۔یہ ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔اس ڈرون کی قیمت تقریباً 145 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
حادثات کا سلسلہ:
یہ حادثہ بھارتی فوج اور بحریہ کے مختلف حادثات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈ کے دھرو ہیلی کاپٹرز بھی حادثات کا شکار ہونے کے بعد گراؤنڈ کر دیے گئے تھے۔ستمبر 2024 میں آئی این ایس اریگھاٹ نامی بھارتی بحریہ کی آبدوز بھی تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی تھی، جسے بحری بیڑے سے دستبردار کر دیا گیا۔جولائی 2024 میں بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ لگ گئی تھی۔
پرانے حادثات:
2019 میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔مارچ 2018 میں بھی بھارتی بحریہ کا ریموٹ سے چلنے والا ڈرون پرواز کے فوراً بعد تباہ ہوگیا تھا۔
بھارتی بحریہ کی مشکلات:
بھارتی بحریہ میں تقریباً 14 آبدوزیں ہیں، لیکن تکنیکی خرابیوں کے باعث صرف 7 آبدوزیں آپریشنل ہیں۔بھارت کے جدید ہتھیاروں کے انبار لگانے کے باوجود ان کی آپریشنل صلاحیتوں میں کمی نظر آتی ہے۔بھارتی فوج میں حادثات، اس کی نااہلی اور ہتھیاروں کی مناسب استعمال کی صلاحیت نہ ہونے کا واضح ثبوت ہیں۔یہ حادثات بھارت کی فوجی استعداد اور اس کے جدید ہتھیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔