افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتیں 900 تک پہنچ گئیں، ہزاروں گھر تباہ

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتیں 900 تک پہنچ گئیں، ہزاروں گھر تباہ

افغانستان میں شدید زلزلے کے نتیجے میں انسانی جانوں کا نقصان اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

 افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان یوسف حماد نے بتایا کہ اب تک 900 افراد ہلاک اور تقریباً 3 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ہلال احمر کے مطابق زلزلے کی شدت سے تقریباً 8 ہزار گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جس سے ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اور ہنگامی طور پر کھانے، پینے کے پانی اور عارضی رہائش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مزید یہ کہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات جیسے بجلی اور مواصلات متاثر ہو چکی ہیں، جس سے امدادی کاموں میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ افغان حکومت اور بین الاقوامی امدادی ادارے متاثرین کی فوری مدد کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ زلزلے کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔