سی اے اے کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کا اعلان

سی اے اے کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 20 جنوری سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نوٹم جاری کیا گیا:سی اے اے کی جانب سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے آپریشنل ہونے سے متعلق نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹم کے مطابق 20 جنوری سے یہ ائیرپورٹ پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
پروازوں کا آغاز:سی اے اے نے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پروازیں نیو گوادر ائیرپورٹ سے چلائی جائیں گی۔
غیر ملکی ائیرلائنز کی دلچسپی:ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے گوادر کے بین الاقوامی فضائی رابطے مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔یہ باضابطہ طور پر نیو گوادر ائیرپورٹ کے آپریشنل ہونے کا پہلا تحریری نوٹم ہے، جس کے بعد گوادر میں فضائی سفر کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔