نیو اورلینز، امریکہ: نیو ایئر ڈے کے موقع پر گاڑی کی لوگوں پر چڑھ جانے سے 10 افراد ہلاک، 30 زخمی

نیو اورلینز، امریکہ: نیو ایئر ڈے کے موقع پر گاڑی کی لوگوں پر چڑھ جانے سے 10 افراد ہلاک، 30 زخمی

امریکی شہر نیو اورلینز میں نیو ایئر ڈے کی خوشیوں کے دوران ایک گاڑی نے لوگوں پر چڑھ کر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ شہر کے معروف ٹورسٹ ڈسٹرکٹ، فرنچ کوارٹر میں کینال اینڈ بوربرن اسٹریٹ پر پیش آیا۔ مقامی حکام کے مطابق، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سے اتر کر اسلحہ سے فائرنگ کرنے لگا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔پولیس نے اس واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو فوراً مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور ایمرجنسی خدمات کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔یہ افسوسناک واقعہ نیو ایئر ڈے کی تقریبات کے دوران پیش آیا، اور حکام واقعے کے تمام پہلوؤں کی تفتیش کر رہے ہیں تاکہ مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔