حماس کا جنگ بندی معاہدے پر ردعمل: اسرائیلی فوج کا کوئی ہدف حاصل نہیں ہو سکا

حماس کا جنگ بندی معاہدے پر ردعمل: اسرائیلی فوج کا کوئی ہدف حاصل نہیں ہو سکا

ویب ڈیسک: حماس نے اسرائیل کے ساتھ طے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کو ایک اہم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی فوج اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کر سکی۔
تفصیلات:

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمت کا نتیجہ ہے۔ڈاکٹر خلیل الحیہ، حماس کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ نے جنگ معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پالیسینی عوام کا عزم اور قربانیاں رنگ لائیں اور ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کا صلہ مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کی آنکھوں سے آنسو بہے، ہم نہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے۔ڈاکٹر خلیل الحیہ نے خاص طور پر القدس بریگیڈ کے مجاہدین اور اسلامی جہاد کے صف اول کے ساتھیوں کو سلام پیش کیا۔
حماس کے اہم رہنما کی تقاریر:

ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ یہ کامیابی ان شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، جن میں بچے، خواتین، بزرگ، علماء، مجاہدین، ڈاکٹرز، صحافی، دفاعی اہلکار، حکومت، پولیس کے ارکان اور قبائلی افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس عظیم اور مقدس لڑائی میں حصہ لیا اور جو ان کے بعد اس راہ پر ثابت قدم رہے۔
حماس رہنما سامی ابو زہری کا بیان:

سامی ابو زہری نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور غزہ کی پٹی میں 15 ماہ سے زائد عرصے تک دلیرانہ مزاحمت کا نتیجہ ہے۔یہ معاہدہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی مزاحمت اور اسرائیلی فوج کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے، جس کا مقصد غزہ میں جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تسلیمیت ہے۔