آشیانہ روڈ پر لاوارث نومولود بچہ برآمد، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں

آشیانہ روڈ پر لاوارث نومولود بچہ برآمد، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں

لاہور کے علاقے آشیانہ روڈ، حاکم چوک، شمع کالونی سے ایک نومولود بچے کو نامعلوم افراد چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

 اس واقعے کے بعد ریسکیو ذرائع نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو طبی معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔ سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو ہدایت کی کہ بچے کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے۔سارہ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نومولود بچے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اس کی مناسب دیکھ بھال اور پرورش کا بندوبست کیا جائے گا۔

 مزید برآں، یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی کہ بچے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے تمام قانونی اور اخلاقی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔یہ افسوسناک واقعہ معاشرتی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرواتا ہے اور اس بات کی ضرورت پر زور دیتا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو ایسے بچوں کی حفاظت اور دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔