پنجاب کابینہ نے سارہ احمد کی بطور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
سارہ احمد کو پہلی بار 2018 میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی دوبارہ تعیناتی کے لیے قانونی نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے دوران پنجاب کابینہ میں دو مختلف آراء سامنے آئیں۔ تاہم، قانونی وضاحت کے بعد ان کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق، سارہ احمد کی دوبارہ تعیناتی کی سفارش وزیرِاعلیٰ پنجاب کو چیف سیکرٹری کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کی گئی تھی۔ سارہ احمد کو پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سابق وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار نے مقرر کیا تھا۔ وہ سابق وزرائے اعلیٰ حمزہ شہباز، پرویز الٰہی، اور نگران حکومت کے ادوار میں بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہی ہیں۔