لندن(آئی این پی) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور برطانیہ میں انسداد بدعنوانی کی وزیر نے بنگلادیش میں کرپشن کے الزامات پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیولپ صدیق برطانوی حکومت میں فنانشل سروسز اور اینٹی کرپشن کی وزیر تھیں مگر انہوں نے بنگلادیش میں جاری ایک کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات پر استعفیٰ دیا۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف بنگلادیش میں منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور گذشتہ سال دسمبر میں ٹیولپ صدیقی کا نام بھی تحقیقات میں سامنے آیا تھا۔