نیویارک(آئی این پی)اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کا ایک نیا فیچر ٹاسکس بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر سے صارفین اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ کو کوئی کام ایک بار یا بار بار مستقبل میں مقررہ وقت پر کرنے کی ہدایت کر سکتے ہیں۔اب تک چیٹ جی پی ٹی میں کئی ایسے فیچرز موجود نہیں جو اسے بہت زیادہ کارآمد ڈیجیٹل اسسٹنٹ بناسکیں۔یہی وجہ ہے کہ ٹاسکس فیچر کو چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ یہ گوگل اسسٹنٹ اور Siri جیسے اسسٹنٹس کو واضح ٹکر دے سکے۔