کینبرا: ( مانیٹرنگ ڈیسک ڈیسک) آسٹریلیا کے دور افتادہ صحرائی قصبے میری میں سالانہ میری آسٹریلین اونٹ کپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں تیز رفتار اور کچھ غصیلے مزاج رکھنے والے اونٹوں کی دلچسپ دوڑ نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔جنوبی آسٹریلیا کے دارالحکومت ایڈیلیڈ سے تقریباً 600 کلومیٹر دور واقع قصبے میری میں منعقد ہونے والے اس منفرد ایونٹ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جبکہ مجموعی طور پر 13 ریسز کا انعقاد کیا گیا جن میں ایک درجن سے زائد اونٹ میدان میں اترے۔