واشنگٹن(آئی این پی ) اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرا دیا ، جو صارفین کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سہولت مفت صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت اب چیٹ جی پی ٹی میں اپ لوڈ کی جانے والی فائلیں چیٹ ختم ہونے کے بعد غائب نہیں ہوں گی بلکہ ایک علیحدہ لائبریری میں محفوظ رہیں گی، تاکہ مستقبل کی گفتگو میں بھی ان سے مدد لی جا سکے۔یہ سہولت مختلف اقسام کی فائلوں، جیسے اسپریڈ شیٹس، پریزنٹیشنز اور دیگر دستاویزات کے لیے دستیاب ہوگی۔