سونے سے بنا امریکی نامی ٹوائلٹ 3 ارب ، 37 کروڑ ، 20 لاکھ روپے میں نیلام

نیویارک (آئی ا ین پی )امریکی شہر نیویارک میں 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا امریکا نامی ٹوائلٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اطالوی فنکار موریزیو کاتیلان کے تیار کردہ کام کرنے والا ٹوائلٹ امریکا 3 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ روپے (ایک کروڑ ، 21 لاکھ ڈالر)  میں فروخت ہوا۔ یہ کموڈ مشہور امریکی برانڈ ریپلیز بلیو اٹ اور ناٹ نے خریدا۔223 پاونڈ وزنی ٹوائلٹ اس ماہ برور بلڈنگ میں خصوصی پریویو کے لئے رکھا گیا، جہاں لوگ اسے ذاتی طور پر دیکھ سکتے تھے۔ یہ کاتیلان کی تین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ابتدائی طور پر اس ٹوائلٹ کا پہلا ورژن 2016 میں نیو یارک کے گگن ہائیم میوزیم کے ایک پبلک باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا لیکن 3 سال بعد خبریں سامنے آئیں کہ چوروں کے گروپ نے آکسفورڈ شائر محل سے اس کموڈ کو چوری کر لیاہے۔