خرطوم(آئی این پی ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سوڈان کی نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) نے رواں سال اپریل میں شمالی دارفور کے زمزم کیمپ پر بڑے پیمانے پر حملہ کرکے نہ صرف عام شہریوں کو قتل کیا بلکہ گھروں، مساجد، اسکولوں اور طبی مراکز کو بھی تباہ کیا۔عالمی ادارے نے ان حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 11 سے 13 اپریل 2025 کے دوران RSF جنگجوں نے کیمپ پر دھاوا بول کر بھاری ہتھیار استعمال کیے اور گنجان آبادی والے علاقوں میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں صرف 24 گھنٹوں کے اندر تقریبا 4 لاکھ افراد کو کیمپ چھوڑ کر جان بچانا پڑی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف کا یہ حملہ دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر قبضے کے لئے جاری مہم کا حصہ تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آر ایس ایف جنگجوں نے نہتے مردوں کو قتل کیا اور متعدد خواتین اور لڑکیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا