پیرا فورس کے بھاری جرمانوں اور گرفتاریوں پر ہمیں شدید تشویش ہے‘ طاہر ثقلین بٹ
لاہور(کرائم رپورٹر )مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعلی مجسٹریٹس سے چھٹکارا دلا کرتاجروں کو انتہائی عزت و احترام دیا تھا لیکن حالیہ مہینوں میں پیرا فورس کی بلا جواز یکطرفہ کارروائیوں نے ایک بار پھر تاجروں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے ،تجاوزات کے خلاف آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں لیکن قیمتیں چیک کرنے کے معاملے پر پیرا فورس کا طریق کار، بھاری جرمانوں اور گرفتاریوں پر ہمیں شدید تشویش ہے جس کا سد باب کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا