شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک
ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آئی این پی) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔