عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اہم اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔
رجسٹرار آفس نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے مرکزی اپیل پر بروقت اعتراضات دور نہیں کیے، حالانکہ اعتراضات کو سات دن کے اندر رفع کرنا ضروری تھا۔ اس لیے رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ جب مرکزی اپیل پر اعتراضات برقرار ہیں تو سزا معطلی کی درخواست کیسے منظور کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق اب یہ اعتراضات دور کیے بغیر درخواست کی سماعت ممکن نہیں، اور کیس کی پیش رفت اس پر منحصر ہوگی کہ اعتراضات کس طرح حل کیے جاتے ہیں۔