افغانستان: طالبان نے بین الاقوامی صنعتی نمائش میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی

افغانستان: طالبان نے بین الاقوامی صنعتی نمائش میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی

طالبان کی انتہا پسندی کے تحت افغانستان میں خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی سرگرمیوں پر پابندیاں برقرار ہیں۔

کابل میں پانچ روزہ صنعتی نمائش میں خواتین کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔افغان جریدے دی افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق، اقتدار پر قبضے کے بعد افغان خواتین کی تعلیم، دفاتر میں کام اور دیگر سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں برقرار ہیں۔ماہرین نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور دہشت گردی طالبان کی پہچان بن چکی ہے اور طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ترک کریں اور خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ دی افغانستان انٹرنیشنل نے زور دیا کہ افغان خواتین کو سماجی اور معاشی زندگی میں برابر کے حقوق دیے جائیں۔