راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں نجی کالج کے قریب لبِ سڑک سے 35 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔
خاتون کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی اور جسم پر بظاہر زخم یا چوٹ کے نشانات نہیں ہیں۔ پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ایس ایچ او طیب ظہیر بیگ کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔