لندن(خصوصی رپورٹ )لندن میں ایوان اقتدار میں گھومنے والے لیری دی کیٹ (بلی) کو آج ( اتوار کو) ڈائو ننگ سٹریٹ میں بطورچیف ماسر 15 سال مکمل ہوگئے ۔برطانیہ میں کئی وزرائے اعظم آئے اور گئے مگر لیری آج بھی برطانیہ کی سیاسی تاریخ کا سب سے تجربہ کار اور مقبول کردار ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق لیری کی کہانی 2011 میں اس وقت شروع ہوئی جب وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دور میں ڈاننگ سٹریٹ کو چوہوں سے نمٹنے کیلئے ایک قابل اعتماد شکاری کی ضرورت پیش آئی۔لندن کے ایک مشہور شیلٹر سے گود لیے جانے والے لیری کی عمر اس وقت تقریبا چار سال تھی۔ سفید اور بھورے رنگ کا یہ بلا جلد ہی نمبر 10 کے دروازے سے دنیا بھر کے کیمروں کی توجہ کا مرکز بن گیا