لواحقین کا ملتان روڈ پر نعش رکھ کر پیرا فورس کے خلاف احتجاج، گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں
رائیونڈ( یواین پی) سرکل رائیونڈ تھانہ مانگا منڈی میں امرود بیچنے والا پیرا فورس کے ڈر سے دوڑتے ہوئے گر کر جاںبحق، غریب ریڑھی بان مبینہ طور پر پیرا فورس کی گاڑی کو دیکھ کر جرمانے کے ڈر سے دوڑتے ہوئے اچانک گر موقع پر جاں بحق ہو گیا، لواحقین کا ملتان روڈ پر نعش رکھ کر پیرا فورس کے خلاف زبردست احتجاج، گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں، کتنے افسوس کی بات ہے، کہ جرمانہ کے خوف سے بھاگنے والے مدینہ کالونی کا رہائشی غریب ریڑھی بان شفیق جان کی بازی ہار گیا اور احتجاج کس بات کا یہ درست ہے کہ مرحوم اپنے بچوں کاپیٹ پالنے کے لئے ریڑھی پر امرود بیچتا تھا۔