بچہ ٹوٹی سلیپ سے گندے نالہ میں گر کر زخمی

میونسپل کمیٹی عملہ صفائی کے دوران سلیپس توڑیں ،پھر کور نہ کیا ، دکاندار وں نے نالہ سے باہر نکال لیا
قصور (خصوصی رپورٹ)مصطفی آباد میں کمسن بچہ ٹوٹی سلیپ کے باعث گندے نالہ میں گر کر زخمی، موقع پر موجود افراد نے فوری باہر نکال لیا، نالہ کی صفائی کے دوران میونسپل کمیٹی عملہ نے سلیپ توڑ دی تھی اور دوبارہ نئی نصب نہیں کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد مین فیروزپور روڈ سے ملحقہ گندے پانی کی نکاسی کے نالہ میں 6سالہ بچہ گر کر زخمی ہو گیا، بگو نامہ شخص کا 6 سالہ بیٹا عبدالرحمن اچانک گندے نالہ میں گر گیا جسے وہاں موجود دکاندار نے فوری طور پر نالہ سیباہر نکال لیا، گندا پانی منہ میں جانے سے بچے کی حالت غیر ہو گئی۔اسے فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔یاد رہے میونسپل کمیٹی کے عملہ نے اس گندے نالے کی صفائی کے دوران سلیپس توڑی تھیں تاہم انہیں کور کرنے کیلئے دوبارہ نئی سلیپس نہیں ڈالی تھیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، چند روز قبل مصطفی آباد کے ایک نجی میرج ہال کے نکاسی ہول میں گر کر 3 سال بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔