والدین کا اکلوتا بیتا فہد کھیلتے ہوئے گھر سے نکلا، اچانک پانی میں جا گرا،والدین غم سے نڈھال
رائیونڈ(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں دو سالہ بچہ گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر جا ں بحق، دو سالہ فہد کھیلتے ہوئے جوہڑ میں جاگرا اور ڈوب کر جاں بحق یہ افسوس ناک واقع رائیونڈ کے محلہ اسلام آباد میں پیش آیا، رائیونڈ کے محلہ اسلام آباد میں جوہڑ دو سالہ فہد کے لیے موت کا کنواں ثابت ہوا فہد کھیلتے ہوئے گھر سے باہر نکلا، جوہڑ تک پہنچا اور اچانک پانی میں جا گرا.والدین غم سے نڈھال ہیں ان کا کہنا ہے کہ اکلوتا بیٹا تھا اس جوہڑ نے ہمارے ننھے پھول کی جان لے لی اہل علاقہ کے مطابق یہ جوہڑ کافی عرصے سے موجود ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ معصوم فہد کی جدائی سے سب لوگ سوگوار ہیں