بنوں: تھانے کے قریب بم دھماکہ، 2 جاں بحق اور 20 زخمی

بنوں: تھانے کے قریب بم دھماکہ، 2 جاں بحق اور 20 زخمی

بنوں میں دہشتگردوں نے بارود سے بھرا زرنج رکشہ تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرایا جبکہ ایک موٹر سائیکل میں بھی آئی ای ڈی نصب تھی جو قریبی دکانوں کے سامنے کھڑی تھی۔

 دھماکے کے وقت شہری دکانوں کے قریب موجود تھے، جس کے باعث شہری بھی متاثر ہوئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، تاہم بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔