لاہور (آئی ا ین پی) ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں رمضان المبارک 29دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 30مارچ کی شام کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق 30روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل منگل کو ہوگی۔