چین چاہے تو ایک دن میں یوکرین جنگ ختم ہو سکتی ہے، امریکی سفیر نیٹو

چینی قیادت کو چاہیے کہ روسی صدر پیوٹن کو کال کر کے جنگ ختم کروا دے
 چین روسی تیل اور گیس کی خریداری بند کر کے روس پر دبا ئو ڈال سکتا ہے 
 برسلز ( آئی این پی )امریکی سفیر برائے نیٹو میتھیو وٹیکر نے کہا ہے کہ اگر چین چاہے تو ایک دن میں روس یوکرین جنگ ختم ہو سکتی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی سفیر نے کہا کہ چین کے پاس طاقت ہے وہ، چینی قیادت کو چاہیے کہ روسی صدر پیوٹن کو کال کر کے جنگ ختم کروا دے۔میتھیو وٹیکر کا مزید کہنا تھا کہ چین روسی تیل اور گیس کی خریداری بند کر کے روس پر دبا ئو ڈال سکتا ہے، عالمی برادری کو جنگ ختم کروانے کیلئے چین سے بات کرنا ہو گی۔