ٹرمپ غزہ جنگ رکوانے کے ماڈل کو یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے استعمال کریں، صدر زیلنسکی
کیف(آئی این پی )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطی میں حاصل کی گئی اپنی سفارتی کامیابی کو یوکرین میں جاری تنازع کے خاتمے کیلئے ایک ماڈل کے طور پر استعمال کریں، اگر ایک جنگ روکی جا سکتی ہے تو دیگر جنگیں بھی روکی جا سکتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادا ے کے مطابق یہ اپیل دونوں رہنمائو ں کے درمیان ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سامنے آئی، یوکرینی صدر کا یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایک دن قبل ماسکو نے کیف سمیت 10 خطوں میں اہم توانائی کے ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔زیلنسکی نے فیس بک پر لکھا کہ صدر ٹرمپ سے گفتگو بہت مثبت اور نتیجہ خیز قرار رہی، اگر ایک خطے میں جنگ روکی جا سکتی ہے تو یقینی طور پر دیگر جنگیں بھی روکی جا سکتی ہیں، جن میں روس-یوکرین کی جنگ بھی شامل ہے۔یہ اپیل ایسے وقت میں آئی ہے جب یوکرین کو بڑھتی ہوئی تشویش ہے کہ روس کے ساتھ اس کا تقریبا 3 سال پرانا تنازع بین الاقوامی ایجنڈے سے پسِ منظر میں جا رہا ہے، کیوں کہ غزہ کے بحران اور دیگر عالمی تنازعات نے توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔گزشتہ چند مہینوں سے سفارتی پیش رفت رکی ہوئی ہے، اور دونوں فریق ایک دوسرے پر مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں