پاکستان پائیدار اور اعتماد پر مبنی ڈیجیٹل تعاون کے لئے تیار، باصلاحیت اور پرعزم ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

 ٹیکنالوجی شراکت داریاں مستقبل کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی روابط کا بنیادی محرک ہوں گی، لندن مرحلے کے دوران پاکستان نے ایک مستقبل بین وژن پیش کیا،
لندن( آئی این پی )لندن میں منعقدہ اے آئی  انڈس ویک پاکستان ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار اور اعتماد پر مبنی ڈیجیٹل تعاون کے لئے تیار، باصلاحیت اور پرعزم ہے، اور ٹیکنالوجی شراکت داریاں مستقبل کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی روابط کا بنیادی محرک ہوں گی۔یہ باوقار تقریب برطانیہ میں قائم انوویشن سینٹر اور بزنس گروپ ایس کے حب یو کے کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں مصنوعی ذہانت کے ممتاز ماہرین، صنعتی رہنما، سرمایہ کار، کاروباری شخصیات، دولتِ مشترکہ کے نمائندگان اور برٹش پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان کے آئی ٹی ایکوسسٹم کی مضبوط بنیادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی اکثریتی نوجوان آبادی، تیزی سے بڑھتی ہوئی آئی ٹی اور فری لانسنگ افرادی قوت، مسلسل اضافہ کرتی ٹیکنالوجی برآمدات اور ابھرتا ہوا اسٹارٹ اپ منظرنامہ پاکستان کی قدر میں نمایاں اضافہ کر رہے ہیں