پنجگور : فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(آئی این پی)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے فتن الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 10 اگست 2026 کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ‘ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم  برآمد کیے، جنہیں موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔