کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کے بعد ارشد گند سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہوا
ارشد گند کی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ وابستگی پر شرمندہ ، ریاست سے معافی کے طلبگار ہیں
ہم ہمیشہِ پاکستان کے وفاداررہیں گے اور کسی ایسے مکروہ راستے کا حصہ نہیں بنیں گے:اہل خانہ
پنجگور(آئی این پی )فتنہ الہندوستان (بی ایل ایف ) سے وابستہ افراد سے ان کے اہلخانہ نے بھی اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے وطن سے وفاداری کا عہد کیا ہے۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے ان کے اہلخانہ بھی کھلیعام نفرت اور لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد ارشد گند کے اہلخانہ نے پنجگور میں پریس کانفرنس کی ہے۔دہشتگرد ارشد گند کے اہلخانہ کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ 2025 میں ہمارا چھوٹا بھائی ارشد پیسوں کی لالچ میں کالعدم بی ایل ایف کا سہولت کار بنا اور پھرتنظیم میں شامل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کے بعد دہشت گرد ارشد گند 14 ستمبر 2026 کو سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہوا، ارشد گند کی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ وابستگی پر شرمندہ ہیں اور ریاست سے معافی کے طلبگار ہیں۔اہل خانہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ مملکتِ پاکستان کے وفاداررہیں گے اور کسی ایسے مکروہ راستے کا حصہ نہیں بنیں گے۔