16 دسمبر کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

16 دسمبر کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور پر حملے کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخ کے سیاہ اور دل دہلا دینے والے واقعات میں سے ایک کی یاد میں وہ سر جھکاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس المناک دن معصوم بچوں کو ہم سے چھین لیا گیا اور شہداء کے اہلخانہ نے جو درد اٹھایا وہ بیان سے باہر ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ غم، دکھ اور یکجہتی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور 16 دسمبر کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ سانحہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم کے ساتھ ایک قوم کے طور پر متحد کرتا ہے۔ انہوں نے ان معصوم جانوں اور ان لوگوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جو قربانی کے ساتھ ملک کی حفاظت جاری رکھے ہوئے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ دہشت گردی پر سیاسی اسکورنگ یا اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور تمام پاکستانیوں کو اپنے وطن کی حفاظت کے لیے متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہیے۔