پی ٹی آئی نے کبھی بھی ڈیفنس فورسز سے متعلق قوانین کو متنازع نہیں بنایا:چیئرمین بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے کبھی بھی ڈیفنس فورسز سے متعلق قوانین کو متنازع نہیں بنایا:چیئرمین بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی بھی ڈیفنس فورسز سے متعلق قوانین کو متنازع نہیں بنایا۔

اسلام آباد میں پارلیمانی راہداری میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک کا دفاع کمزور ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیفنس فورسز ایکٹ کا معاملہ تکنیکی نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے ہمارے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام کو بھی معلوم نہیں کہ اس قانون سازی میں کیا شامل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی قانون سازی سے قبل اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے اور ممبرانِ اسمبلی کے سامنے بحث کی جائے۔انہوں نے زور دیا کہ جو بھی قانون سازی کی جائے، اسے پارلیمان میں پیش کیا جائے تاکہ شفافیت اور بحث و مباحثہ کا عمل مکمل ہو۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے، اور پاکستان اور اس کی فوج ہماری ملکیت ہیں، جن کا دفاع ہم سب کے لیے اہم ہے۔