بونڈی بیچ پر فائرنگ کے دوران حملہ آور سے بندوق چھیننے والے نوجوان احمد کی بہادری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی یہودی سرمایہ کاری بینکر بل ایکمین، جن کی مجموعی دولت 9 ارب ڈالر سے زائد ہے، نے احمد کے لیے بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کوئی تصدیق شدہ فنڈ قائم کیا جائے تاکہ احمد اور ان کے اہل خانہ کو یہ انعام دیا جا سکے۔اس سلسلے میں بل ایکمین کی جانب سے احمد کو 1 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اور پہلے 24 گھنٹوں کے دوران اس فنڈ ریزر میں 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔یہ اقدام نہ صرف احمد کی بہادری کی تعریف ہے بلکہ عالمی سطح پر عوام کو بھی متاثر کر رہا ہے، کیونکہ احمد نے حملے کے وقت اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کئی افراد کی جان بچائی۔سوشل میڈیا پر صارفین احمد کو سلام پیش کر رہے ہیں اور فنڈ کے قیام کو سراہا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہادری اور قربانی کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔