سڈنی فائرنگ واقعہ: تحقیقات میں ملزمان کا افغان شہری ہونا سامنے آ گیا

سڈنی فائرنگ واقعہ: تحقیقات میں ملزمان کا افغان شہری ہونا سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: سڈنی میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد اسرائیل، بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق، غیر ملکی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی، لیکن یہ ناکام رہی۔ دشمن ممالک نے منظم پروپیگنڈا فالس فلیگ طرز پر چلایا، اور شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی، جو ناکام رہی۔اطلاعات کے مطابق، سوشل میڈیا پر ساجِد اور نوید نامی افراد کے بارے میں دعوے کیے گئے کہ وہ پاکستانی ہیں، لیکن ان کے پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ مزید یہ کہ، ساجد اکرم کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ہے۔تینوں ممالک پاکستان کی مقبولیت سے خوفزدہ نظر آ رہے ہیں، اور انہوں نے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں شیئر کیں، لیکن سڈنی واقعے پر ان کی سازشیں جلد ہی بے نقاب ہو گئیں۔