عالمی تحقیقاتی رپورٹ میں بھارتی دفاعی دعووں کی حقیقت بے نقاب

عالمی تحقیقاتی رپورٹ میں بھارتی دفاعی دعووں کی حقیقت بے نقاب

عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری کے دعوے کا پردہ چاک کر دیا۔

ایوی ایشن کے اہم جریدے کی ایرو میگزین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 52 منٹ کی فضائی لڑائی میں بھارتی فضائیہ کے چار رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، جن کے سیریل نمبر BS001، BS021، BS022 اور BS027 تھے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارت ان طیاروں کی کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا، جبکہ پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کر دیا اور پائلٹس بے بس ہو گئے۔ بھارتی نقصانات میں 4 رافیل، مگ-29، ایس یو-30 اور ہیرون ڈرونز شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق 10 مئی کو JF-17 بلاک-3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو ناکارہ بنایا اور برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو بھی تباہ کیا گیا، جو سائبر اور روایتی عسکری کارروائیوں کے یکجا ہونے کی ایک منفرد مثال ہے۔واضح رہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی کو تسلیم کیا تھا۔یہ رپورٹ بھارتی دعووں کی حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے اور پاکستان کی فضائی صلاحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتی ہے۔