نئی دہلی (آن لائن)بھارتی انسداد دہشت گردی سکواڈ نے گجرات سے ایک ہیلتھ ورکر کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔اے ٹی ایس افسر کے مطابق ملزم کی شناخت سہ دیو سنگھ گوہل کے نام سے ہوئی، وہ’کچھ‘ کا رہائشی ہے اور بطور ہیلتھ ورکرکام کرتا ہے، جس نے پاکستانی ایجنٹ کو بھارت سے متعلق حساس معلومات فراہم کی۔حکام نے الزام لگایا کہ جولائی 2023ء میں گوہل کا واٹس پر بھردواج نامی خاتون سے رابطہ ہوا، جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ وہ پاکستانی ایجنٹ تھی۔اے ٹی ایس افسر کے مطابق خاتون کا واٹس ایپ جس نمبر پر تھا، اس کا سم کارڈ بھی گوہل نے اپنے شناخت پر نکلوایا تھا، گوہل کا موبائل فون فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف درج مقدمے میں بھارتی فوجداری قوانین کی دفعات بھی شامل ہیں۔