نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست کرناٹک میں دوستوں کے ساتھ صرف 10 ہزار روپے کی شرط لگا کر شراب کی پانچ بوتلیں پینے والا ایک 21 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک نوجوان نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ وہ شراب کی پانچ بوتلیں پانی میں ملا کر پی سکتا ہے، جس پر ایک دوست نے کہا کہ اگر اس نے ایسا کیا تو وہ اسے 10,000 روپے دیں گے۔نوجوان پانچ بوتلیں پینے کے بعد شدید بیمار ہو گیا، اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا