نصیر آباد،لوہاری گیٹ اور ملت پارک پولیس کی کارروائیاں،گٹکا بیچنے والابھی پکڑاگیا
لاہور (کرائم رپورٹر)نصیر آباد،لوہاری گیٹ اور ملت پارک پولیس نے پتنگیں اور ڈورسپلائی کرنیوالے 4ملزم گرفتاکرکے 3ہزار سے زائد پتنگیں اور ڈوربرآمد کرلی۔نصیر آبادپولیس نے فیروز پور روڈ سے پتنگیں سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے 3 ہزار پتنگیں برآمد کر لیں۔ ملزم پتنگیں ضلع قصور سے لاہور سپلائی کرنے آیا تھا اور پتنگیں گتے کے ڈبے میں چھپا رکھی تھیں۔ لوہاری گیٹ پولیس نے پتنگوں اور ممنوعہ ڈور کی سپلائی لانے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے 350 3پتنگیں، 20 پنے ڈور اور 5 چرخیاں برآمد کرلیں۔ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ ملت پارک پولیس پولیس نے پتنگیں اور ڈور فروخت کرنیوالے ملزم سے درجنوں پتنگیں اور ڈور کی 15 چرخیاں جبکہ مضر صحت گٹکا فروخت کرنے والے ملزم سے 3 ہزار سے زائد گٹکے کے پیکٹ اور شیشہ فلیور کی ڈبیاں برآمد کر لیں۔