اسلحہ کی نمائش کرنیوالے4 ملزمان سرکاری مہمان

لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ نواب ٹاؤن ایل ڈی اے پولیس ناکے سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان طارق مسعود، تنویر اسلم، خالد عمر اور عبدالمنان سے پستول ،رائفل، میگزین اور گولیاں برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے گاڑی کے فرنٹ پر فلیش لائٹ بھی لگا رکھی تھی،گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکیانویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔