بغیر لائسنس 5 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج

قصور(خصوصی رپورٹ)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالے 5 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ صدر چونیاں میں تعینات اے ایس آئی /پی ایچ پی محمداحمد، اے ایس آئی محمدخالد، ایچ سی عنایت نسیم اور اے ایس آئی محمداحمد نے مقدمات درج کروائے کہ بھیم کے میں رسول نگر کے رہائشی منور علی ولد محمد شفیع بھٹی، جھگیاں واں آدھن تحصیل پتوکی ضلع قصورکے رہائشی محمد اشرف ولد سولا جٹ، دربار شیخ علم دین کے قریب کوٹ سردار لشکر ڈاکخانہ چونیاں نور پور جٹاں کے رہائشی محمد امجد ولد محمد شریف، بھیم کے قریب ڈاک خانہ خاص چک نمبر 48 ایس پی تحصیل و ضلع پاکپتن کے رہائشی خالد محمود ولد محمد حسین اور نینوال کے قریب جھگیاں واں آدھن تحصیل پتوکی کے رہائشی محمد اشرف ولد سولا جٹ نے بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلا کر ارتکاب جرم کیا ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔