بغیر لائسنس ڈرائیورز کی شامت

 رواں ماہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے
 صوبہ بھر میں 90 روزہ مہم جاری،دو ماہ کے دوران حادثات میں 20 فیصد کمی :ترجمان ٹریفک پولیس
 لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے محفوظ پنجاب کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک ہر دم کوشاں حادثات کی روک تھام کیلئے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 90 روزہ مہم جاری ہیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئیرواں ماہ کارروائیوں میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے صوبہ بھر میں 90 روزہ مہم کے تحت اب تک 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں سے ریگولر لائسنس کی اجراء میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے لاء انفورسمنٹ سے گزشتہ دو ماہ کے دوران حادثات میں 20 فیصد کمی ائی ہیڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق صوبہ بھر میں 90 روزہ مہم کے دوران بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا مقصد حادثات میں کمی لانا ہے مہلک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے