کھلونا پستول سے کھیلتے ہو ئے پٹاخہ پھٹنے سے بچہ جاں بحق

پولیس تھانہ کہوٹہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی 
راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ )راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کی حدود میں کھلونا پستول سے کھیلتے ہو ئے 7 سالہ طالب علم پٹاخہ پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ حاتم وقاص سکنہ محلہ آرا کھلونا پستول سے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا، اس دوران پٹاخہ پھٹنے سے وہ زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔