امانت میں خیانت کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں امانت میں خیانت کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ، جسٹس طارق ندیم کے عدالتی حکم کی تعمیل پر ڈی پی او چنیوٹ کی تعریف ، کہا کہ ڈی پی او آپ اچھے آفیسر ہیں آپ کے ماتحت کی نالائقی کی وجہ سے آپ کو بلوایا۔جسٹس طارق ندیم نے امانت میں خیانت کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی غلط بیانی پر ڈی پی او کو طلب کیا تو عدالت حکم پر ڈی پی او نوید عاطف عدالت میں پیش ہوگئے۔نوید عاطف نے کہاکہ ذمہ دار آفیسر کے خلاف کارروائی کردی گئی ، آئندہ غلطی نہیں ہوگی ۔