خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو ، ملزم کی ضمانت خارج کی درخواست پرفیصلہ جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ) ضلع کچہری نے خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ملزم ممنون حیدر کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا،  ملزم ممنون حیدر کے موبائل سے قابل اعتراض ویڈیو بنائی، اس نوعیت کے مقدمے میں سائبر کرائم کو معمولی نہیں سمجھا جاسکتا، ملزم پر درج مقدمے کی دفعات ناقابل ضمانت ہیں، ملزم کی  سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، ہائیکورٹ میں ملزم کی سزا معطلی کی استدعا کو منظور کیا گیا، عدالت ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کرتی ہے۔