اقدام سے پانی کے ضیاع پر قابو ،چوری ،غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی ہو سکے گی، جلدباقاعدہ مانیٹرنگ کا آغاز
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں پانی کے بڑھتے ضیاع اور غیر منظم استعمال پر قابو پانے کیلئے واسا نے کمرشل صارفین کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا۔پہلی بار کمرشل پلازوں، اپارٹمنٹس اور کثیر المنزلہ عمارتوں پرواٹر میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہیجسکے تحت پانی کے استعمال کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا آغاز ہو رہا ہے۔واسا کے مطابق واٹر میٹرز کا پائلٹ پراجیکٹ کیتسلی بخش نتائج کے بعدواٹر میٹرز منصوبے کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی مرحلے میں تنصیب کیلئے گلبرگ اور گارڈن ٹائون کا انتخاب کیا گیا ہے،جہاں کمرشل سرگرمیاں زیادہ ہونے پرپانی کے استعمال کی مانیٹرنگ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔منصوبے کیلئیپانچ سو ملین روپے کا ریوالونگ فنڈ قائم کیا گیا ہیجس سے جدید واٹر میٹرز خرید کر نصب کئے جائینگے جسکے بعدکمرشل صارفین کے پانی استعمال کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے گا،جس سے نا صرف پانی کے ضیاع پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ چوری اور غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی بھی ہو سکے گی۔واسا نے واٹر میٹرز منصوبے بارے پنجاب حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔