جنوری 2026 سے گندگی پھیلانے پر 7 سال تک قید

 گلی محلوں کی نالیوں میں کوڑا پھینکنے پر گھریلو صارفین کو 10ہزار جرمانہ ،جانوروں کا فضلہ ،باقیات کو غیرقانونی ڈمپ کرنے پر 50 ہزار ،باقیات کو غیرقانونی ڈمپ کرنے پر 50 ہزار جرمانہ ،گلی ،شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس پر لیٹرنگ کرنیوالوں کو10ہزار جرمانہ ہوگا 
لاہور (کرائم رپورٹر )ستھرا پنجاب اتھارٹی نے فضلہ اور گندگی پھیلانیوالوں کیخلاف قانون نافذکر دیا،50 ہزار سے 5لاکھ تک جرمانے اور 3 سے7سال قید کی حد مقرر۔کوڑے ،ٹائروں ،باقیات کو آگ لگانابڑا جرم بن گیا ،انفورسمنٹ ٹیمیں فعال ، الیکٹرک بائیکس خرید لی گئیں ،عملدرآمد جنوری 2026 سے شروع ہو گا۔مزید تفصیلات کے مطابق کوڑے کو آگ لگانے پر 5 لاکھ جرمانہ،3 سال قید ،ٹائروں کو جلانے پر 5لاکھ جرمانہ ،7سال قید ،کارسرکارمیں مداخلت پر 3 سال قید ، 5لاکھ جرمانہ ،نالے میں رامیٹریل پھینکنے پرانڈسٹریز کو 50ہزار جرمانہ ،کمرشل یونٹس کی طرف سے نالوں میں شاپرپھینکنے پر 25ہزار جرمانہ ،گلی محلوں کی نالیوں میں کوڑا پھینکنے پر گھریلو صارفین کو 10ہزار جرمانہ ،جانوروں کا فضلہ ،باقیات کو غیرقانونی ڈمپ کرنے پر 50 ہزار جرمانہ ،گلی ،شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس پر لیٹرنگ کرنیوالوں کو10ہزار جرمانہ ،کوڑے اور فضلے کے ڈسپوز کی جگہ نہ بنانے پرکمرشل صارفین کو 50ہزار اور انڈسٹریز کو 25ہزار جرمانہ ،گھر ،دکان ،فیکٹری کے باہر کوڑا پھینکنے والوں کو 5،15،اور 25ہزار کے جرمانے ،کمرشل واش روم ،ڈرین پائپ ،پول کو فضلہ پھیلانے پر 50ہزار کے جرمانے کئے جائینگے۔